اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کے ساتھی کا دو منزلہ رہائشی مکان منسلک

اننت ناگ؛ 13 جون

عسکری سرگرمیوں کے خلاف ایک اہم کریک ڈاؤن میں، اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنٹوں کے ساتھی ریاض احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن لوہار سینزی گڈول کے دو منزلہ رہائشی مکان کو منسلک کر دیا

پولیس کے مطابق یہ کارروائی صوبائی کمشنر کی طرف سے تصدیق ملنے کے بعد غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 25 کے تحت کی گئی

یہ گھر ایف آئی آر نمبر 109/2023 سے منسلک ہے، جو سیکشن 307 IPC، 3/4 دھماکہ خیز مواد ایکٹ، اور PS کوکرناگ کے UA(P) ایکٹ کے 16، 18، 20، 38، اور 39 کے تحت درج ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی اننت ناگ پولیس کے دہشت گردی سے نمٹنے اور ان مذموم سرگرمیوں کو فعال کرنے والے سپورٹ ڈھانچے میں خلل ڈالنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ دہشت گردی کے ساتھیوں کے اثاثوں کو نشانہ بنا کر، حکام کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کو فنڈ دینے اور سہولت فراہم کرنے کی ان کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

Comments are closed.