امرتسر میں ہیروئن گولہ بارود سمیت دو اسمگلر گرفتار
امرتسر، 11 جون
پنجاب کے امرتسر میں پولیس نے منگل کو دو لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے 7.5 کلو گرام ہیروئن، 16 زندہ کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔
آج معلومات فراہم کراتے ہوئے، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے کہا کہ سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں، سی آئی-امرتسر نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے 7.5 کلو گرام ہیروئن، 16 کلوگرام زندہ کارتوس اور ایک موٹر سائیکل ضبط کر لی گئی ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ اسمگلروں نے پکڑی گئی ہیروئن پاکستان سے لانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف ایس ایس او سی امرتسر میں این ڈی پی ایس ایکٹ اور آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ان کے رابطوں کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.