لوک سبھا کے بعد جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے پُر امن اور خوف سے پاک ماحول کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز / پولیس سربراہ
سرینگر /08جون /
لوک سبھا کے بعد جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے پُر امن اور خوف سے پاک ماحول کو برقرار رکھنے پر پوری توجہ مرکوز ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری ووٹر ٹرن آوٹ خوش آئند ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ملی ٹنسی مقامی سے غیر ملکی کی طرف منتقل ہو گئی ہے اور 70 سے 80 بھاری ہتھیاروں سے لیس غیر ملکی ملی ٹنٹ ابھی بھی سرگرم ہیں۔پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ بعض اوقات غلطیاں فورس میں بھی ہوجاتی ہیں، ایسی غلطیوں کو پولیس ہی سدھارتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے بعد عوامی شکایات ازالہ پروگرام کی شروعات پولیس سربر اہ آر آر سوئن نے پلوامہ سے کی ۔ عوامی شکایات سننے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ آر آر سوائن نے کہا کہ اس سال ستمبر میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے پرامن اور بے خوف ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
.ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس جموں و کشمیر میں پرامن اور بے خوف ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے پوری طرح آگاہ اور توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ”ہم امن اور بے خوف ماحول کی قدر جانتے ہیں۔ جب کوئی خوف نہ ہو تو لوگ ووٹ ڈالنے ضرور نکلیں گے۔ اس لیے ہم اپنی توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے جموں کشمیر میں پرامن اور بے خوف ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ “ انہوں نے کہا ”اسمبلی انتخابات میں زیادہ ووٹروں کے ٹرن آو¿ٹ کو دیکھنا پسند کریں گے۔ایک سوال کا جواب میں جموں کشمیر پولیس سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملی ٹنسی مقامی سے غیر ملکی دہشت گردی کی طرف تبدیلی ہے ۔
Comments are closed.