گاندربل : کنگن میں کمسن لڑکا غرقآب

سری نگر،02 جون

جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں کمسن لڑکا پانی میں ڈوب گیا اور بعد ازاں اس کی لاش باز یاب کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز کنگن میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب 11سالہ آصف احمد ٹھیکری ولد ممتاز احمد ساکن تھیون کنگن پیر پھسل جانے کے نتیجے میں ارگیشن کنال میں جاگرا ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے لڑکے کا پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.