اکھنور میں کنٹرول لائن کے نزدیک بنگلہ دیشی شہری گرفتار
جموں،26مئی
جموں کے اکھنور سیکٹر میں سرحد کے قریب فوج نے ایک بنگلہ دیشی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز جموں کے اکھنور سیکٹر میں فوج نے بنگلہ دیشی باشندے کوگرفتار کیا ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 36سالہ تفضل کو دھر دبوچ کر جموں وکشمیر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار بنگلہ دیشی کے قبضے سے تین سم کارڈ، سٹوڈنٹ کارڈ، ڈائری اور بنگلہ دیشی کرنسی برآمد کرکے ضبط کی گئی ہے۔
Comments are closed.