شوپیان اور پہلگام واقعہ : لیفٹنٹ گورنر کی مذمت ، کہامجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

سرینگر /19مئی /

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے شوپیان اور پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سیکورٹی فورسز دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنے والوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کا پیچھا کریں گی۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ”میں دہشت گردانہ حملے اور سابق سرپنچ اعجاز احمد شیخ کے بہیمانہ قتل پر گہرا صدمہ پہنچا ہوں۔ وہ نچلی سطح کے ایک مثالی رہنما تھے اور عوام کی بے لوث خدمات کے لیے انہیں یاد رکھا جائے گا۔

میرے خیالات اور دعائیں ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلگام میں سیاحوں پر گھناو¿نا حملہ بھی پریشان کن ہے۔ میں نے پہلے ہی انتظامی اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمی جوڑے کو بہترین علاج فراہم کریں۔ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں“۔ حکومت نے جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کو کچلنے کیلئے آزادانہ ہاتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے جوانوں کی بہادری پر پورا بھروسہ ہے اور اس حملے کے مجرموں کو جلد سزا دی جائے گی۔ ہماری سیکورٹی فورسز ان عناصر کا بھی شکار کریں گی جو دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر کے ترقیاتی سفر میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments are closed.