لوک سبھا انتخابات:پولیس سربراہ نے کرناہ کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
سرینگر /18مئی / ٹی آئی نیوز
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ کیلئے بارہمولہ پارلیمانی نشست میںہونی والی ووٹنگ کے چلتے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس دوران جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کرناہ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں سوموار کو ہونی والی ووٹنگ سے قبل جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کرناہ کپواڑہ کا دورہ کیا جس دوران انہوںنے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
پولیس سربراہ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( امن و قانون ) وجے کمار ، ڈی آئی جی شمالی کشمیر وویک گپتا ، ایس ایس پی کپواڑہ شوبھت سکسینہ اور دیگر پولیس افسران تھے ۔ دورے کے دوران پولیس سربراہ آر آر سوین نے ایک ہموار اور محفوظ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پی نے تعیناتی کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا اور انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے میں ممکنہ چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے ایک حصے کے طور پر، ڈی جی پی آر آر سوین نے پولیس چوکی تیتوال میں وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ دربار منعقد کیا۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی، ان کے خدشات کو سنا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
Comments are closed.