ملک کا مستقبل نریندر مودی کی قیادت میں روشن ہے:راج ناتھ
بستی:18مئی
بی جےپی کے سینئر لیڈر و وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ پوری دنیا کہہ رہ ہے کہ بھارت 21ویں صدر میں جی رہا ہے اور بھارت کا مستقبل مودی کی قیادت میں روشن ہے۔
ہریا اسمبلی حلقے کے کمپوزٹ کالج احاطے میں ہفتہ کو منعقد بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار و موجودہ ایم پی پریش دویدی کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آزاد ہندوستان سے غریبی مٹانےکے لئے سبھی لوگ بڑی بڑی تقریریں کرتے ہیں لیکن آج تک کسی نے غریبی دور کرنے کے لئے کمر نہیں کسا تھا۔ جب سے نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں تب سے ملک کے 25 کروڑ لوگ غریبی سے باہر نکلے ہیں۔
انہوں نے کہایہ بی جے پی کی رپورٹ نہیں ہے، یہ نیتی آیوگ کی رپورٹ ہے۔ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت جو کہ غریب اور پسماندہ کہلاتا تھا بہت مضبوط ہو گیا ہے جس کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے اور کہتی ہے کہ بھارت 21ویں صدی میں رہ رہا ہے۔ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان بھارت کا مستقبل بہت روشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان پوری دنیا میں سب سے طاقتور بننا چاہتا ہے کیونکہ اگر کوئی ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھائے تو اس کا فوراً جواب مل سکے۔ ہندوستان کسی ملک پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا، پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے۔ کانگریس والوں کو اپنی فوج پر بھروسہ نہیں ہے، وہ ہر معاملے پر ثبوت مانگتے رہتے ہیں، پتہ نہیں راہل گاندھی کو کیا ہوگیا ہے، وہ ملک کے بارے میں عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں اور فوج پر شک کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وزیر اعظم راجیو گاندھی کہا کرتے تھے کہ ہم مرکزی حکومت سے جو رقم مستحقین کو بھیجتے ہیں اس کا 15 فیصد ان تک پہنچتا ہے بقیہ بیچ سے کہیں چلاجاتا ہے۔ کسی کو احساس نہیں، لیکن جیسے ہی نریندر مودی ہندوستان کے وزیر اعظم بنے، راجیو گاندھی کے چیلنجوں کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے ملک کے شہریوں کا جن دھن یوجنا کے تحت بینک اکاؤنٹس کھلوایا ۔اور اہل افراد کو اسکیموں کے فائدے فراہم کرکے براہ راست ان کے کھاتوں میں ادائیگی کی گئی اور مستحقین کو سوفیصد فائدہ ملنے لگا۔
نریندر مودی ملک کے لیے جیتے ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے ہمیشہ کچھ نیا کرتے ہیں، اگر کسی نے ملک میں چوڑی سڑکوں کی تعمیر کی شروعات کی ہے تو وہ اٹل بہاری واجپائی تھے۔ بی جے پی کو جب بھی ملک یا ریاست کی قیادت کرنے کا موقع ملا تب تب ملک ترقی کی جانب بڑھا ہے۔کانگریس پارٹی اپنے دور میں ملک کے شہریوں کے سامنے صرف تقریریں کرتی تھی، جب دوسرے ممالک میں کانفرنسیں ہوتی تھیں اور ہندوستان بولنے کا وقت آتا تھا، وہاں کے لوگ چائے اور ناشتہ کرنے چلےجاتے تھے، لیکن جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں ہندوستان پوری دنیا میں ایک نئی طاقت بن کر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام نے 2014 میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی سائیکل کی چین اتار دی تھی، 2017 میں ایس پی سائیکل کی چین نہیں چڑھا پائی اور اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ بن گئے اور 2019 میں بھی سائیکل کی چین نہیں چڑھی اور 2022 تک جہاں تھی وہیں رہ گئی ۔سال 2024 میں بھی نہیں چڑھ پائے گی۔انتخابات کے چار مراحل کی تکمیل کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس بار بی جے پی 400 سے زائد سیٹیں جیت کر دوبارہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔
Comments are closed.