ڈاکٹر مریض کا تناسب جلد بہتر کریں گے، ایم بی بی ایس کی سیٹیں 500 سے بڑھا کر 1300 کر دیں/ ڈاکٹر عابد رشید

سرینگر /17مئی /

جموں کشمیر میں گزشتہ چند سالوں سے شعبہ صحت میں نمایاں تبدیلی آئی ہے کی بات کرتے ہوئے انتظامی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مریضوں کے تناسب کو بھی بہتر کیا جائیگا اور انتہائی نگہداشت کیلئے انسانی وسائل بھی تیار کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالجوں میں ایم بی بی ایس کی نشستیں 500 سے بڑھا کر 1300 کر دی گئی ہیں۔ قومی صحت مشن کی دوسری علاقائی کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتظامی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے معاملے میں پچھلے دو سالوں میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہیں اور جلد ہی ڈاکٹر اور مریضوں کے تناسب کو بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ”پیرامیڈیکل ادارے بھی سامنے آئے ہیں جہاں نرسنگ اور دیگر تربیت کی جا رہی ہیں۔ ہم سے توقع ہے کہ جلد ہی ایسی پوسٹیں بھی سامنے آئیں گی“ ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں متعدد تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں اور ایم بی بی ایس کی نشستیں 500 سے بڑھا کر 1300 کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے مریضوں کے تناسب کو بھی بہتر کیا جائے گا اور انتہائی نگہداشت کیلئے انسانی وسائل بھی تیار کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عابد نے بتایا کہ مرکز کی ٹیموں نے حال ہی میں کشمیر بھر میں صحت کی کئی سہولیات کا دورہ کیا، جنہوں نے مریضوں سے بھی بات چیت کی اور اپنی رائے بھی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں انسانی وسائل اور دیگر چیزوں کے خلا کو جلد پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کی طرح کی کانفرنسیں بہتری کے لیے ناگزیر ہیں اور مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیے اور جو بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرے گا اسے حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

Comments are closed.