صوبائی کمشنر کشمیر اور آئی جی پی کشمیر نے سرینگر ائیر پورٹ پر عازمین حج کے پہلے قافلے کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا
بڈگام/09مئی
صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بِدھوری نے آئی جی پی کشمیر وِی کے بِردی کے ہمراہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جموںوکشمیر یوٹی کا عازمین حج 2024ءکے پہلے قافلے کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو، ایس ایس پی بڈگام نکھل بور کر ، ڈائریکٹر اِنٹرنیشنل ائیر پورٹ اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے عازمین حج سے بات چیت کی اور اُنہیں اَپنی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
صوبائی کمشنرکشمیر نے دورے کے دوران ہوائی اڈے کے احاطے کے اندر اور باہر پینے کے صاف پانی کی دستیابی، طبی سہولیات، ریفریشمنٹ، رضاکارانہ خدمات اور ٹریفک مینجمنٹ کے علاوہ امیگریشن چیک کی سہولیات اور سامان لے جانے کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ روانگی کے شیڈول کے اِختتام تک تمام عازمین کی بغیر کسی پریشانی روانگی کو یقینی بنایا جائے۔
دریں اثنا¿ 642 عازمین کا پہلا گروپ نے دو پروازوں میں آج سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس برس کے حج کے لئے اڑان بھری جس نے جوش و خروش اور اُمید سے بھرپور حج کے سفر کا آغاز کیا۔
اِس برس جموں و کشمیر یوٹی کے کل 7,008 عازمین سفر محمود پر جائیں گے۔
عازمین اَپنے پیاروں کو الوداع کہتے ہوئے معمولی سفید لباس پہن کر سری نگر کے ہوائی اڈے پر جمع ہوئے۔
Comments are closed.