کشمیر: دو الگ الگ سڑک حادثوں میں دو بھائی اور ایک معمر خاتون فوت
سری نگر، 3 مئی
وادی کشمیر کے کولگام اور سری نگر اضلاع میں جمعہ کے روز دو الگ الگ سڑکوں حادثوں میں دو بھائیوں اور ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے کھڈژونی علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کی بر سر موقع ہی موت و اقع ہوئی۔
متوفین کی شناخت عادل احمد ڈار اور شبیر احمد ڈار پسران منظور احمد ڈار ساکن کھول ڈی ایچ پورہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا وسطی ضلع سری نگر کے ملورہ علاقے میں سری نگر – بارہمولہ سڑک پر ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک معمر خاتون کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ خاتون علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔
پولیس نے دونوں حادثوں کے متعلق مقدمے درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
Comments are closed.