ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر نے ”بین الاقوامی یوم مزدور جوش و خروش کے ساتھ منایا
سرینگر /یکم مئی
ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے اے ڈی آر سنٹر،ضلع کورٹ کمپلیکس سرینگر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ عالمی تقریب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ”بین الاقوامی یوم مزدور “منایا۔
سی این آئی کے مطابق یہ تقریب مزدوروں کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس دن کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے منعقد کی گئی۔ تقریب ضلع علیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کے چیئرمین جواد احمد کی قابل رہنمائی میں منعقد ہوئی۔اس پروگرام میں جہانگیر احمد بخشی سیکرٹری ضلع لیگل ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور قانونی امداد کے دفاعی مشیروں، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں اور لیگل رضاکاروں نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی نظامت اور اختتام ڈی ایل ایس اے سرینگر کی عہدیدار عذرا بشیر نے کیا۔ سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر جہانگیر احمد بخشی نے شرکاءکو اس دن کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کارکنوں کے حقوق کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ان کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ برتاو¿ کیا جائے۔اس موقعہ پر ارم عزیز نے شرکاءکو لیبر قوانین کے بارے میں زور دیا۔ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور کام کے منصفانہ اور مساوی ماحول کو فروغ دینے کیلئے لیبر قوانین ضروری ہیں۔سحر نذیر، اسسٹنٹ لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل، ڈی ایل ایس اے سرینگر نے عالمی یوم مزدور کے مقاصد پر روشنی ڈالی، جو ہر سال یکم مئی کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے محنت کے منصفانہ طریقوں کو فروغ دینے، کام کے حالات کو بہتر بنانے اور کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزدوروں کے عالمی دن کو منانے کا بنیادی مقصد مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور خطے میں مزدوری کے منصفانہ طرز عمل کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔ یہ تقریب کارکنوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کا موقع تھا کہ ان کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ برتاو¿ کیا جائے۔
Comments are closed.