این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے جموں پولیس ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا
سرینگر /29اپریل /
قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل سدانند وسنت نے جموں میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل این آئی اے نے پولیس سربراہ اور دیگر افسران کے ساتھ بات چیت کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تحقیقات میں مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے اور دہشت گردی جیسی مذموم سرگرمیوں میں مدد کرنے یا ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے معاون ڈھانچے کا صفایا کرنے کے لئے کارگر اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا۔جموں و کشمیر پولیس اور این آئی اے کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وسائل اور تال میل کو یقینی بنانے کے لئے مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ اس باہمی تعاون سے تفتیش عمل میں بہتری کو مزید تقویت ملے گی اور انسداد دہشت گردی مہم کی مجموعی افادیت میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان صلاحیت سازی کے پروگرام کی پہل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پراے ڈی جی پی (ہیڈ کوارٹر/ کوآرڈینیشن) پی ایچ کیو ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی لاءاینڈ آرڈر وجے کمار، اے ڈی جی پی جموں زون شری آنند جین، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی نتیش کمار، آئی جی پی این آئی اے، وجے ساکھرے، ڈی آئی جی این آئی اے امیت کمار اورایس پی این آئی اے جموں شری سندیپ چودھری موجود تھے۔
Comments are closed.