شوپیاں میں غیر مقامی ٹورسٹ کیب ڈرائیور پر فائرنگ ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
شوپیان /08اپریل / مزمل یعقوب
جنوبی ضلع شوپیان کے بہوری حالن علاقے میں سوموار کی شام دیر گئے اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح بندوق برداروں نے ایک غیر ریاستی ٹورسٹ ٹیکسی ڈرائیور پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سوموار کی شام شوپیان میں مشتبہ ملی ٹنٹوںنے ایک غیر مقامی ٹورسٹ ٹیکسی ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ کیب ڈرائیور کو عسکریت پسندوں نے ضلع کے بوریہلن علاقے میں گولی مار دی، جس سے اس کے بائیں بازو میں چوٹیں آئیں۔
ڈرائیور کو فوری طور پر جائے وقوع سے اٹھا کر فوری علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا،جبکہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Comments are closed.