رام بن حادثہ : صدر ہند اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا اظہار دکھ

سرینگر /29مارچ / ٹی آئی نیوز

سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب پیش آئے حادثہ پر صدر ہند اور لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر انہوں نے لکھا ”رام بن میں ایک المناک بس حادثے میں جانوں کے ضیاع سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت “ ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو مہلوکین کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر صدرِ ہند درپدی مرمو نے بھی المناک سڑک حادثے میں 10مسافروں کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.