ٹنل کے آر پار شدید بارش جاری،سردی کی لہر لوٹ آئی

سرینگر/29 مارچ

شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاري ہے جس سے رات کے درجہ حرارت میں کمی درج ہوئی

سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں 25.2 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے بعد بانہال (20.4 ملی میٹر)، پہلگام (17.8 ملی میٹر)، گلمرگ (17.6 ملی میٹر)، قاضی گنڈ (13.0 ملی میٹر)، کوکرناگ (11.0 ملی میٹر) ، کپواڑہ (8.9 ملی میٹر)، بھدرواہ (8.6 ملی میٹر)، بٹوٹ (4.8 ملی میٹر)، کٹرا (3.6 ملی میٹر) اور جموں (1.7 ملی میٹر) بارشیں ریکارڈ کی گئی

رات کے درجہ حرارت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 9.8 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 8.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.