بٹہ مالو میں آگ کی واردات ، تین رہائشی مکانات کو نقصان ، دو فائر سروس اہلکار زخمی

سرینگر /25مارچ / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے بٹہ بالو باری پتھر علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے جبکہ آگ بجھانے کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔

حکام نے بتایا کہ شام دیر گئے بٹہ مالو کے باری پتھر علاقے میں مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیا ر کر لی ۔

انہوں نے کہا کہ آگ تیزی سے پھیل گئی اور انہوں نے اپنی لپیٹ میں دیگر کچھ مکانوں کو بھی لیا ۔ اسی دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اہلکار جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے آگ بجھانے کیلئے کوشش کی جس دوران دو فائر مین جھلس کر زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا

ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ کی واردات میں تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا ہے

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.