گاندربل سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان سکمزمیں زندگی کی جنگ ہار گیا ،علاقے میں کہرام
سرینگر/24مارچ / ریاض بٹ
ضلع گاندربل کے سڑک حادثے میں ایک زخمی نوجوان صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ میں زندگی کی جنگ ہار گیا جبکہ دوسرے کا علاج معالجہ جاری ہے ۔
کشمیر پریس سروس نمائندہ ریاض بٹ کے موصولہ اطلاعات کے مطابق 21 سالہ زخمی نوجوان نامی فہد شاہ ولد پیر گلاب شاہ ساکنہ ولی وار لار صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گیا اورجونہی مذکورہ کی نعش اس کے آبائی گاو¿ں لار ولی وار پہنچ گئی تو پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور پرنم آنکھوں کے ساتھ مذکورہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز وسن کنگن میں ایک منی بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی چوٹ منتقل کیا گیا جہاں پر ایک نوجوان فہد شاہ زندگی جنگ ہار گیا جبکہ دوسرے نوجوان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
نماز جنازہ میں درگاہ عالیہ یونسیہ کے سجادہ نشین حاجی پیر مقبول، صاحبزادہ درگاہ عالیہ بابا نگری کے جاوید نظامی، ایڈووکیٹ شوکت نقشبندی، سجادہ نشین خلیفہ نقشبندی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سلسلہ سید پیر سکندر شاہ خلیفہ، سماجی کارکن سید جماعت علی شاہین، سید نور محمد شاہ بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں حاضری پر مذہبی اسکالرز بشمول سید وارث بخاری، سید مبارک مولوی، مولوی غلام رسول، اور حاجی عثمانی شاہ، سماجی کارکن سید منظور بخاری کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.