ڈنگی وچھہ رفیع آباد میں آگ کی ہولناک واردات ،دورہائشی مکانات مکمل طور خاکستر

سرینگر /18مارچ / ٹی آئی نیوز

ڈنگی وچھہ رفیع آباد میں آگ کی واردات میں دورہائشی مکانات خاکستر ہوئے ۔

اطلاعات کے مطابق پیر محمد میرک شاہ ولد مرحوم ضیاﺅالدین شاہ اور پیر نثار احمد شاہ ولد مرحوم پیر عبدالرشید شاہ کے مکانات میں آگ نمودار ہوئی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ نے آنا ً فاناً رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لیا اور وہ مکمل طور خاکستر ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد راکھ ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔بتایا جاتا ہے کہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے اہلکاروں اور مقامی نوجوانوں نے بروقت جائے واردات پر پہنچ کر کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متذکرہ مکانات گھنی بستی میں موجود ہیںاور پوری بستی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا ۔تاہم فائر سروس اہلکاروں اور مقامی نوجوانوں نے جان جوکھم میں ڈال کر فوری کاروائی عمل میں لائی جس سے ان دونوں مکانات کو چھوڑ کر پوری بستی محفوظ رہ گئی ہے ۔

Comments are closed.