بارہمولہ میں چوری کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل ،تین ملزمان گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

سرینگر /13مارچ /

بارہمولہ میں پولیس نے چوری کی ایک واردات کو حل کرتے ہوئے جرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔

سی این آئی کے مطابق پولیس ا سٹیشن شیری کو عبدالعزیز بٹ عرف بٹ ٹریڈرز ولد عبدالاحد سکنہ شیری نامی ایک شخص کی تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے سیلز مین زبیر احمد میر ولد فاروق احمد ساکن گانٹھ مولہ بالا سے ہارڈ ویئر وسینیٹری اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔جسکی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔اسی مناسبت سے پولیس ا سٹیشن شیری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 11/2024 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اسی مناسبت سے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن شیری نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج کو اکٹھی کی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیے سے سیلز مین اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ اس جرم میں ملوث تھے اور ان کی شناخت ولی محمد بٹ ولد علی محمد سکنہ بونیار اور زبیر احمد لون ولد عبدل رشید ساکنہ بڈمولہ شیری کے نام سے ہوئی ہے۔

اور اسی کے مطابق انہیں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 5لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے اور مزید بازیابی متوقع ہے۔کمیونٹی کے ارکان نے کیس کو حل کرنےکے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

Comments are closed.