14مارچ تک ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج / محکمہ موسمیات
سرینگر /11مارچ / ٹی آئی نیوز
دن بھر دھوپ چھاﺅ کے کھیل کے بیچ 14مارچ تک ہلکی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے چلتے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کے بیشتر علاقوں میںرات کے درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 1.4 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 4.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.2 ڈگری اور گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.