بارہمولہ او ر کولگام میں 03 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر /09مارچ
سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ اور کولگام میں02 منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ پٹن کی سربراہی میں ایک پولس پارٹی نے کلساری پپٹن نزدیک گریڈ اسٹیشن کے نزدیک ایک مشکوک شخص کو پکڑ لیا ۔ جس کو تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 67گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد کیا ۔ اس کی شناخت عادل احمد تاترے ولد محمد مقبول تاترے ساکنہ آرم محلہ پٹن کے طور پر ہے ۔اسے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او کریری کی صدارت میں پولیس اسٹیشن کریری کی پولیس پارٹی نے ایس ڈی پی او کی نگرانی میںتپر بالا میں ناکہ چیکنگ کے دورانایک مشکو ک شخص کو روکنے کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 376 نشیلی ٹیکے بر آمد کئے ۔ اس کی شناخت عامر الطاف شاہ ولد محمد الطاف ساکنہ کرانشون سوپور کے طور پر ہے۔ مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن کریری منتقل کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او قاضی گنڈ کی نگرانی میںپولیس پارٹی نے ونپورہ قاضی گنڈ میں ایک مشکوک شخص کو نیلان تھیلا لے جا رہا تھا جسکو پولیس پارٹی نے روکنے کا اشارہ کیا ، اس نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کو بڑی تدبیر کے ساتھ پکڑ لیا اور تلاشی لی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 04کلو گرام خشخاش کا بھوسہ بر آمد کیا ۔ اس کی شناخت ایجاز احمد بٹ ولد عبدل ستاربٹ ساکنہ کھارگنڈ قاضی گنڈ کے طور پر ہے۔
اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بالترتیب متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں مقدمہ درج کیا گیا اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔
Comments are closed.