ضروری مرمت کیلئے آج رات 10بجے سے کل دوپہر12بجے تک سرینگر جموں شاہراہ بند رہےگی

سرینگر :۸ ،مارچ:

حکام نے جمعہ کے روز کہاکہتقریباً270کلومیٹر مسافت والی سری نگرجموں قومی شاہراہ پرکچھ خطرناک مقامات پر ضروری مرمت کاری کے پیش نظر ہفتہ کی رات10بجے سے14گھنٹے ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔

ضلع مجسٹریٹ رام بن نے کہا کہ دھلواس میں شاہراہ کے حصے کو2 لین تک چوڑا کرنے کےلئے9 مارچ کی رات 10 بجے سے 10 مارچ کی دوپہر12 بجے تک سری نگرجموں قومی شاہراہNH-44 پر دلواس کے مقام پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر پر14 گھنٹوں کےلئے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندرہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ناشری اور بانہال کے درمیان بحالی کے لئے قومی شاہراہ پر دیگر مقامات پر بھی چوڑائی کاکام عمل میں لایاجائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ رام بن نے مزید کہا کہ یہ اقدامات عام عوام، مسافروں اور ڈرائیوروں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ بارشوں اور برف باری کی وجہ سے مٹی کے تودے وپتھر گرآنے اورزمین کھسک جانے کی وجہ سے رام بن سے بانہال کےءدرمیان سری نگرجموں قومی شاہراہ کو کئی

Comments are closed.