گزشتہ پانچ سالوں میں جموں کشمیر بالکل بدل گیا ، ہم وزیر اعظم کے منتظر / ڈاکٹر حنا بٹ
سرینگر /17فروری /
گزشتہ پانچ سالوں میں جموں کشمیر بالکل بدل چکا ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کی سنیئر لیڈر ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے کہا کہ جموں کشمیر کا مستقبل بی جے پی سے جڑا ہوا ہے اور لوگ بھی سمجھ چکے ہیں کہ امن کتنا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کشمیر سے لوگوں کو کافی امید وابستہ ہے ۔
سی این آئی کے مطابق سرینگر میں ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ کچھ نہ کچھ لوگوں کیلئے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظار ہے اور اہم ان کے استقبال کیلئے تیار ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموںکشمیر کے حالات اب بدل چکے ہیں اور لوگوں کو بھی اب سمجھ آچکا ہے کہ ان کا مستقبل کہاں بہتر ہو رہا ہے ۔ حنا بٹ نے کہا کہ سالوں پہلے حالات ایسے تھے کہ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوتا تھا تاہم گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب بدل چکا ہے اور لوگ بھی اب آرام کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی جموں کشمیر کے حالات بہتر ہونگے اور لوگ بھی اپنا مستقبل بی جے پی کے ساتھ جڑیں گے کیونکہ ان وہ جان چکے ہیںکہ کس طرح سے جموں کشمیر کے حالت بدل گئے اور ترقی کی راہیں کھل گئی ہے ۔
Comments are closed.