وادی میں موسم خوشگوار ، 18فروری سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
سرینگر /12فروری
وادی کے موسم میں گزشتہ کئی دنوں سے بہتری آئی اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے احساس بہار کے نتیجے میںلوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ تاہم شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 4.7 ڈگری سے دو ڈگری سیلشس سے زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 7.9 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 7.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میںگزشتہ رات منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں کم از کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.