لیفٹنٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار شمالی فوج کے نئے فوجی کمانڈر کا عہدہ سنبھالیں گے
سرینگر /06فروری /
ادھم پورہ میں مقیم شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندرا دیودی کی آرمی ہیڈ کواٹر میںبطور نائب سربراہ کے منتقلی کے بعد وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹنٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار شمالی فوج کے نئے فوجی کمانڈر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔
سی این آئی کے مطابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹنٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کو شمالی فوج کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی کی جگہ لے رہے ہیں، جو فوج کے نائب سربراہ کے بطور آرمی ہیڈ کوارٹر منتقل ہو رہے ہیں۔سٹریٹجک کمانڈ کی تقرری سے قبل لیفٹنٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے آرمی ہیڈ کوارٹر میں وائس چیف آف آرمی سٹاف، کمار اور ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف (سٹریٹیجی) کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ان کے پاس اپنی حالیہ تقرریوں میں انٹیلی جنس، آپریشنز، فورس سٹرکچرنگ، آپریشنل لاجسٹکس کا تجربہ ہے۔سینک اسکول بیجاپور اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم کو جون 1985 میں 1 آسام رجمنٹ میں کمیشن دیا گیا تھاجبکہ وہ شمالی کمان میں انتہائی فعال وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر بھی تھے ۔
Comments are closed.