شوپیان کو منشیات سے پاک کرنے کی کوششوں میں کافی کامیابی ملی ، آگے بھی جاری رہے گی / ایس ایس پی
سال 2023سے لیکر ابھی تک 126افرا د گرفتار ، 13کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا
سرینگر /06فروری / مزمل یعقوب
جنوبی ضلع شوپیان کو منشیات سے پاک و صاف کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے کی بات کرتے ہوئے ایس ایس پی شوپیان تنوشری نے کہا کہ سال 2023سے لیکر ابھی تک 126افرا د کی گرفتاری عمل میںلائی اور ان میں سے 13کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بند کر دیا گیا ۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی شوپیان تنوشری نے کہا کہ ضلع میں منشیات کی فروخت سے نمٹنے کیلئے کوششیں جاری ہے اور ضلع میںمنشیات کے مکمل خاتمہ کے بعد ہی دم لیں گے ۔ تنوشری نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2023سے لیکر ابھی تک 98کیس درج کرکے 126افراد کی گرفتاری عمل میںلائی جن میں سے 13کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بند کر دیا گیا ۔
انہوںنے کہا کہ کارروائی کے دوران 433کلو گرام فکی ، 215کلو گرچرس ، 1.65کلو گرام ہیرون اور 50لاکھ روپے ضبط کرنے کے علاوہ 18گاڑیاں ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ 10اکاونٹ بھی منجمند کئے گئے ہیں جبکہ دو منشیات فروشوں کی جائیداد بھی ضبط کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک ہمیں منشیات کے خلاف جنگ میںکافی کامیابی ملی ہے اور آگے بھی اس طرح کی کارورائی جار ی رہے گی ۔
ایس ایس پی شوپیان نے کہا کہ منشیات کے مکمل روکتھام کیلئے عوامی تعاون لازمی ہے اور لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ اس معاملے میں سامنے آئیں اور پولیس کو مطلع کریں تاکہ منشیات کا مکمل خاتمہ کرسکے ۔ ایس ایس پی تنوشری نے خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم پر زور دیا۔ ایس ایس پی شوپیاں کی انتھک کوششیں، دیگر حکام کے ساتھ مل کر، کمیونٹی کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
Comments are closed.