گاندربل میں چوری کا معاملہ پولیس نے کیا حل
سرینگر /05فروری
گاندربل پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے دونقب زنوں کی گرفتاری عمل میں لائی اور چوری شدہ مال بھی واپس بر آمد کر لیا ۔
سی این آئی کو اس ضمن میں پولیس ترجمان سے موصولہ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن گاندربل کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ کچھ نامعلوم چور غلام محمد صوفی ولد نور الدین صوفی سا کنہ پتی پورہ سلورہ کے رہائشی مکان میں داخل ہوئے جہاں پر کچھ زیورات اور نقدی رقم چوری کر کے لے گئے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 18/2024متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتاکی ہدایت پر تیزی سے کام کرتے ہوئے، ایس ایچ او تھا نہ گاندربل انسپکٹر منظور احمد کی قیادت میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر گاندربل غلام حسن کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔
سخت کوششوں کے بعد، پولیس پارٹی نے تکنیکی معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو افراد کو گرفتار کیا۔ جنکی شناخت عمران اسماعیل بٹ ولد محمد اسماعیل بٹ اور عمر شفیع گلکر سکنان تلبل حضرت بل کے طور پر ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران، دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا اور ان کے انکشاف پر، چوری شدہ زیورات؛ ایک گولڈن انگوٹھی، بالی کا ایک جوڑا، ایک گولڈن بیج اور نقد 13000 روپے برآمد کر کے دونوں ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ اس میں گاڑی امیز کار جو جرم میں استعمال ہوئی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔عام لوگوں نے تیز رفتار کارروائی اور چوری کوچند گھنٹے کے اندر حل کرنے کے لئے گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور معاشرے میں موجودچوروں کی معلومات شیئر کریں تاکہ مستقبل میں بھی انہیں موثر طریقے سے پکڑا جا سکے۔
Comments are closed.