اوڑی حادثہ : دو زخمی مسافر اسپتال میں دم توڑ بیٹھے ، مہلوکین کی تعداد 10تک پہنچ گئی
سرینگر /یکم فروری / ٹی آئی نیوز
اوڑی کے بوجی تھلا علاقے میں بدھوارکے بعد دوپہر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 8افراد موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ 7دیگر زخمی ہو گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ 7زخمیوں سے مزید دواسپتال میں زخمیوں کی تا ب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جس کے ساتھ ہی حادثے میں مرنے والو ںکی تعداد 10تک پہنچ گئی ۔
حادثے میں مرنے والوں کی شناخت شبیر احمد ولد عبدالغنی اور شبیر احمد ولد محمد عبداللہ کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں بوجی تھلاکے رہنے والے ہیں۔
پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ، ڈاکٹر روبی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بتایا کہ کل رات دیر گئے دو اور زخمی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
Comments are closed.