حکومت نوجوانوں کے ہر خواب کو پورا کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔ میری ترجیح تمام نوجوان / وزیر اعظم مودی
سرینگر /25جنوری /
جمہوریت میں ہر ووٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوان رائے دہندوں پر زور دیکر کہا کہ جب ملک سال 2047 تک ’وکسٹ بھارت“بننے کیلئے کام کر رہا ہے، تو آپ کا ووٹ فیصلہ کرے گا کہ بھارت کی سمت کیا ہوگا۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’نمو نومت ڈیٹا سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم اگلے چند سالوں میں خلا، دفاع، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، اختراعات اور بہت سے دوسرے شعبوں میں کہاں پہنچ جائیں گے، ان سب کا انحصار نوجوانوں پر ہوگا۔انہوں نے کہا ”آج، جب ملک سال2047 تک وکشت بھارت بننے کیلئے کام کر رہا ہے، آپ کا ووٹ فیصلہ کرے گا کہ ہندوستان کی سمت کیا ہے۔
ہم اگلے چند سالوں میں خلا میں کہاں پہنچ جائیں گے، دفاع، مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی، اختراعات اور بہت سے دوسرے شعبوں کا انحصار آپ پر ہوگا“ ۔انہوں نے کہا” ہماری رفتار، سمت، نقطہ نظر ان سب کا فیصلہ آپ کریں گے۔ آپ کے لیے کیا امکانات ہوں گے اس کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہوگی جو اس عرصے میں ملک کو سنبھالیں گے۔ ایسی صورتحال میں، یہ یقینی بنانے کی ذمہ داری کہ وہ لوگ صحیح طریقے سے منتخب ہوئے ہیں، آپ کے ووٹوں پر بھی منحصر ہے“۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ایک ووٹ اور ملک کی ترقی کی سمت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ جب ایک مستحکم حکومت ہوتی ہے، تو ملک کیلئے بڑے فیصلے کرنا آسان ہو جاتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا ”آپ کا ایک ووٹ ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنا دے گا۔ آپ کا ایک ووٹ ہندوستان میں اکثریتی اور مستحکم حکومت لائے گا۔
آپ کا ایک ووٹ ڈیجیٹل انقلاب کو مزید توانائی دے گا۔ جب ملک میں مستحکم حکومت ہوتی ہے تو ملک بڑے فیصلے کرتا ہے اور دہائیوں سے التوا میں پڑے مسائل کو حل کرکے آگے بڑھتا ہے“۔وزیر اعظم مودی نے کہا” ہماری اکثریتی حکومت نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کرکے کئی دہائیوں کا انتظار ختم کیا۔ یہ ہماری حکومت ہے جس نے ’ون رینک ون پنشن‘ متعارف کروا کر ملک کے فوجیوں کے چار دہائیوں کے انتظار کو ختم کیا ہے۔
ہم نے جی ایس ٹی جیسے جدید ٹیکس نظام کو نافذ کیا۔ ہماری حکومت نے ناری شکتی ادھینیم کو نافذ کرکے خواتین کے انتظار کو ختم کیا“۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا کو دکھا رہا ہے کہ فطرت کی حفاظت کرتے ہوئے ترقی کیسے کی جا سکتی ہے۔وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کے ہر خواب کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ میری ترجیح تمام نوجوان ہیں۔ میں نے ہمیشہ ملک کے نوجوانوں پر سب سے زیادہ یقین کیا ہے۔
ہم نے اسٹارٹ اپ پالیسی بنا کر آپ کے لیے کاروبار کے دروازے کھول دیے ہیں۔ ہم نے ’مدرا یوجنا‘ کے تحت بینکوں سے بغیر ضمانت کے قرض لینے کی سہولت فراہم کی۔
Comments are closed.