عوامی تعاون سے وادی کشمیر میں معمولات زندگی اور امن مکمل طورپر بحال:صوبائی کمشنر
سرینگر /24جنوری /
بخشی اسٹیڈیم سرینگر سمیت پورے کشمیر میں یوم جمہوریہ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل منعقد کی گئی۔بخشی اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب کی ریہرسل کی صدارت ڈویڑنل کمشنر (کشمیر وی کے بدھوری نے کی جبکہ اس موقعہ پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وی کے بردی بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے خطے میں معمولات کو بحال کرنے میں فعال تعاون کرنے پر کشمیر کے لوگوں کی ستائش کی۔صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے کہا کہ لوگوں کے فعال تعاون سے حکام نے وادی کشمیر میں کامیابی کے ساتھ معمولات کو بحال کیا ہے۔انہوں نے کہا ”اگر آپ (لوگ) تعاون نہ کرتے تو یہ ممکن نہ ہوتا“۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں موجودہ پرامن ماحول نے ٹیولپ گارڈن میں ریکارڈ توڑ سیاحوں کے ساتھ زمینی سطح پر مثبت تبدیلیوں کا تصور کیا، جی 20 میٹنگ کا ہموار انعقاد، امرناتھ یاترا، محرم کے جلوس، عید کے تہوار وغیرہ سب لوگوں کے مکمل تعاون سے ممکن ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وادی میں معمولات کو بحال کرنے میںمصروف عمل ہے ۔
صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر ایسے تہوار منائے اور کشمیر کی حقیقت کو دکھایا جس کیلئے یہ جانا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ خطے کے لوگ امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے تاکہ وادی کشمیر کو مستقبل میں نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکے۔
Comments are closed.