پونچھ میں ایل او سی سے متصل جنگل میں بھیانک آتشزدگی

جموں،11جنوری

ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی آگ سے سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے جنگل علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آگ سے سرسبز سونے کو شدید نقصان پہنچا ہے ، محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ دنوں کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔آئے روز یونین ٹریٹری کے کسی نہ کسی جنگلی علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہے جو لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے۔یو این آئی

Comments are closed.