راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران وائر لیس اور گولیوں کے کچھ رونڈ بر آمد / پولیس

جموں /11جنوری / ٹی آئی نیوز

سیکورٹی فورسز نے جموں کے راجوری علاقے میںوائر لیس ، ایک ٹیپ ریکارڈر اور گولیوں کے کچھ رونڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی تلاشی پارٹی نے راجوری ضلع کے حیات پور منجاکوٹ علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔
آپریشن کے دوران انہوں نے ایک وائرلیس سیٹ، ایک ٹیپ ریکارڈر، اور اے کے گولہ بارود کے 23 راو¿نڈ اور 4 ٹفن باکس آئی ای ڈی برآمد کیے گئے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.