پولٹری فارم میں بھیانک آتشزدگی ،2ہزارسے زائد مرغے زندہ جھلس ہلاک

سرینگر /08جنوری /

جموں کے اکھنور مضافات میں پولٹری فارم میں بھیانک آتشزدگی کے باعث 2000سے زائد مرغے زندہ جھلس کر لقمہ اجل بن گئے جس کی نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں شہر کے مضافات میں ایک پولٹری فارم میں آگ لگنے سے 2000 سے زیادہ مرغے زندہ جھلس کر موت کی آغوش میں چلیںگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ کی واردات اتوار کی دیر رات گئے اکھنور تحصیل کے ڈوکے جاگیر علاقے میں ایک فارم میں پیش آیا ۔ حکام نے بتایا کہ آگ رنجیت سنگھ کے پولٹر ی فارم میں نمودار ہوئی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیا رکر لی ۔

حکام نے بتایا کہ آگ، جو اچانک بھڑک اٹھی، تیزی سے پوری پولٹری فارم میں پھیل گئی اور پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کے نتیجے میں فارم میں موجود 2000سے زائد مرغے زندہ جھلس کر از جاں ہو گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولٹری فارم میں آگ لگانے کے باعث 2000مرغوں کی موت ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقصان کی حد کا اندازہ لگانے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔

Comments are closed.