
وزیر داخلہ کا دورہ جموں وکشمیر:سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
سری نگر، 07جنوری
سرینگر میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے اتوار کے روز شہر کے کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دو پہیہ گاڑﺅں کو روک کر ان پر سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے کئی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو موٹر سائیکل تحویل میں لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔بتادیں کہ وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں جس کے پیش نظر جموں اور کشمیر صوبے میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.