میں خود روزانہ بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کی نگرانی کرتا ہوں / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سرینگر /06جنوری / ٹی آئی نیوز
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں خود روزانہ بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کی نگرانی کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کو 24 گھنٹے میں ٹھیک کیا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔
سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جموں کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی فراہمی کی نگرانی کر رہا ہوں جبکہ سرینگر ملک کے باقی حصوں کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے“۔
خطاب کے دوران ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان کے تبادلہ پر بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اطہر عامر کی متحرک قیادت میں سرینگر ایک بڑی تبدیلی سے گزرا ہے اور اب باقی ہندوستانی شہروں کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔
Comments are closed.