لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس میں شرکت کیلئے نئی دلی پہنچ گئے

نئی دلی 02 جنوری

نئی دلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں منعقد ہونی والی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کیلئے جموں کشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکرٹری اتل ڈولو نئی دلی پہنچ گئے .

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ منوج سنہا جموں و کشمیر پر اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی میں وزارت داخلہ پہنچے

اس سے قبل چیف سیکرٹری اتل ڈولو نئی دلی پہنچ گئے . خیال رہے کہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال اور دیگر اموار کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا ہے

Comments are closed.