وادی میں شدید سردی کی لہر جاری ، پہلگام میں منفی 6.2ڈگری کے ساتھ سرد ترین رات درج

سرینگر /02جنوری

دن بھر کھلی دھوپ نکلنے اور رات کو آسمان صاف رہنے سے چلہ کلان کی شدید ترین سردی کی لہر کے بیچ وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا جس سے سردی کی شدت میں ایک پھر اضافہ محسوس کیا گیا ۔

سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 6.2ڈگری اور شوپیان منفی 6.7ڈگری سیلشس ساتھ سرد ترین علاقہ درج ہوا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے درمیانپوری وادی میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرتا رہا۔محکمہ کا کہنا ہے کہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں منفی 4.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.