پونچھ حملہ ما بعد :فوج کو 50 مزید جدید ”آرماڈو گاڑیاں “فراہم کرنے کو منظوری ،جلد ہی گاڑیاں متعارف ہونگی

سرینگر / یکم جنوری

پونچھ اور راجوری علاقوں میں فوج کو ہوئے بھاری نقصان کے چلتے جموں کشمیر میںملی ٹنسی سے لڑنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو تقریباً 50 مزید جدید آرماڈو گاڑیاں فراہم کرنے کو منظوری دی گئی ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ایک اہم فیصلہ کے تحت جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی سے لڑنے کیلئے تقریباً 50 مزید جدید ”آرماڈو گاڑیاں “سیکورٹی فورسز کو فراہم کرنے کو منظوری دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ راجوری اور پونچھ اضلاع میں فوج کی گاڑیوں پر حالیہ حملوں کے پیش نظر، تقریباً 50 مزید جدید بلٹ پروف گاڑیوں کو منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جدید آرماڈو گاڑیاں متعارف کرانے سے فوجیوں کو جنگل میں چھپے ملی ٹنٹوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ذرائع نے کہا کہ سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں جدید بلٹ پروف آرماڈو گاڑیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ، فوج اب مزید بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلٹ پروف لائٹ اسپیشلسٹ وہیکلز (ALSVs) خاص طور پر ہندوستانی مسلح افواج کیلئے تیار کی گئی ہیں۔

ذفاعی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے راجوری اور پونچھ اضلاع میں ملی ٹنسی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے دونوں اضلاع میں دفاعی اور انتظامی مشینری پر نئی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امید ہے کہ جلد ہی اس طرح کی مزید گاڑیاں راجوری اور پونچھ اضلاع میں متعارف کرائی جائیں گی۔ فوجی سرحدی اضلاع کے جنگلاتی علاقوں میں سفر کے دوران ان جدید بلٹ پروف آرماڈو گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں، تاکہ حملوں کے دوران نقصان کم سے کم ہو۔

Comments are closed.