ملی ٹنسی فنڈنگ کیس :ایس آئی اے نے اننت ناگ اور کولگام میں متعدد مقامات پر چھاپے ڈالیں
سرینگر /13دسمبر/
ملی ٹنسی فنڈنگ معاملات کے کیس کی تحقیقات میں تیزی کرتے ہوئے سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی ۔ تلاشیوں کے دوران کچھ اہم دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے ایک کیس کے سلسلے میں تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھاپے ڈالیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے جموںکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میںچھاپے ڈالیں جس دوران تلاشیاں لی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس آئی اے نے پولیس اسٹیشن اننت ناگ اب ایس آئی اے کشمیر میں درج ایف آئی آر نمبر 311/2023کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے ڈالیں اور چھاپوںکے دوران تلاشیاں لی گئی جبکہ ساتھ ہی وہاں مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے تلاشی کارورائی کے دوران کچھ اہم دستاویزات بھی ضبط کر لئے ۔
سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن اننت ناگ اب ایس آئی اے کشمیر میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں چھاپے ڈالیں گئے اور تلاشیاں لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلاشیاں خصوصی عدالت کی طرف سے جاری کردہ تلاشی وارنٹ کی پیروی میں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات اننت ناگ پولیس نے کی تھی اور بعد میں اسے ایس آئی اے کو منتقل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.