روزنامہ تعمیل ارشاد کے سب ایڈ یٹر ناظم نذیر کی والدہ رحمت حق،آبائی علاقے میں سپرد خاک
سری نگر:12دسمبر
معروف صحافی اور روز نامہ تعمیل ارشاد کے سب ایڈ یٹرناظم نذیر کی والدہ کے رحمت حق ہونے پر سماج کے مختلف طبقوں اور حلقوں نے سخت صدمے کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اوردلی ہمدردی کااظہار کیا ۔
ناظم نذیرکی والدہ پیر کو شام دیر گئے اس دارفانی سے رحلت کرگئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کی صبح آبائی علاقے ڈنگی وچھ رفیع آباد میں اداکی گئی ،جس میں لوگوںکی ایک بڑی تعداد بشمول صحافیوں ،ادیبوں ،قلمکاروں اور دیگر حلقوں سے وابستہ اشخاص نے بھی شرکت کی ۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی میت کوآبائی مقبرہ میں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردلحدکیاگیا ۔
مختلف صحافتی اور ادبی وسماجی تنظیموںنے صحافی ناظم نذیر کیساتھ موصوف کی والدہ کے انتقال پُرملال پر ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔
Comments are closed.