سوشل میڈیا پیلٹ فارموں پر افواہیں پھیلانے سے باز رہیں: سرینگر پولیس کی لوگوں سے اپیل
سرینگر، 11 دسمبر
سرینگر پولیس نے لوگوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اشتعال انگیز مواد اور افواہیں پھیلانے سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔سری نگر پولیس کا یہ بیان دفعہ 370 کے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلہ سنانے کے پیش نظر سامنے آیا ہے۔
سرینگر پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر پیر کو ایک پوسٹ میں کہا: ‘عام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اشتعال انگیز مواد، غلط معلومات اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں’۔
بتادیں کہ سائبر پولیس کشمیر نے اتوار کے روز ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے تاکید کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے افواہوں، جعلی خبروں، نفرت انگیز تقاریر اور نامناسب مواد کے پھیلاﺅ کی حوصلہ شکنی کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا: ‘تمام سوشل میڈیا صارفین کو کہا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں اور افواہوں، جعلی خبروں، نفرت انگیز تقاریر اور پر تشدد اور ہتک آمیزش مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں’۔یو این آئی
Comments are closed.