پلوامہ میں این آئی اے نے غیر منقولہ جائیداد ضبط کی
سری نگر، 14 نومبر
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پلوامہ میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے دفعات کے تحت اراضی کی صورت میں جائیداد کو ضبط کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے کرال پورہ کے بیگم باغ گاﺅں میں سروے نمبر 176 کے تحت 8 کنال 6 مرلوں کی اراضی میں سے ایک کنال 10.5مرلوں کو ضبط کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اراضی محمد ٹکا خان ولد عبدالاحد خان ساکن سنگو ناربل پلوامہ کی تھی۔یو این آئی
Comments are closed.