میونسپل کارپوریشن 21 ویں صدی میں لوگوں کی امنگوں کی علامت :منوج سنہا

جموں،14 نومبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اکیسویں صدی میں لوگوں کی امنگوں کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں اربن لوکل باڈی کو مضبوط بنانے کے لئے بھر پور مالی وسائل فراہم کئے جاتے ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کے روز جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کی اعزازی تقریب میں شرکت کی جن کی معیاد آج یعنی 14 نومبر کو ختم ہوئی۔انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے، کورونا وبا سے لڑنے اور متعلقہ علاقوں میں میونسپل خدمات کو یقینی بنانے کے لئے تمام کونسلروں کے کارکردگیوں کی سراہنا کی۔

منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں کہا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں اربن لوکل باڈی کو مضبوط بنانے اور خدمات کو آخری میل تک رسائی کے لئے مجموعی ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور مالی وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اکیسویں صدی میں لوگوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘شہری نظم و نسق شہریوں کے درمیان تعاون کے جذبے کو ابھارتا ہے جس کا حتمی مقصد لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے شہری ترقی کے نمونوں میں تبدیلی لانا ہے’۔یو این آئی

Comments are closed.