سرینگر جموں شاہراہ کچھ گھنٹوں تک بند ,بعد میں دوبارہ بحال

سرینگر /13نومبر /

سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر پتھر گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کچھ گھنٹوں تک معطل رہی تاہم بعد میں اس کو جزوی طو رپر دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں نمائندے نے قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموںشاہرا ہ پر سوموار کو تازہ پتھر گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک روک ری گئی ۔ نمائندے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رام بن کے مقام پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جمو ں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی جس کے بعد مشینری کو کام پر لگایا گیا اور انہوں نے شاہراہ کو صاف کر دیا اور بعد میں ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ۔

محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر سوموار کی صبح تازہ پسیاں گر آئی جس کے بعد گاڑیوں کی آمد رفت بند کر دی گئی تاہم بعد میں جزوی طور پر بحال ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ رام بن کے قریب لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراو¿ کی وجہ سے شاہراہ کو کچھ دیر تک ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا تاہم سخت محنت و مشقت کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔

Comments are closed.