اونتی پورہ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی گئی
سرینگر /13نومبر /
منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے، اونتی پورہ میں پولیس نے منشیات فروش کی ایک دو منزلہ رہائشی مکان ضبط کر لی ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے کارورائی تیز کردی ہے جس کے چلتے ایک منشیات فروش کی مکان اونتی پورہ میں ضبط کر لی گئی ۔ پولیس کے مطابق ایک بدنام زمانہ منشیات فروش بختاور احمد مکرو ولد مرحوم عبدل رحمان مکرو ساکن گلزار پورہ اونتی پورہ کو سیکشن68 این ڈی ایف ایکٹ1985 کے تحت ضبط کر لیا۔
پولیس اونتی پورہ کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران رہائشی مکان کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی طرف سے نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔ واضح طور پر مذکورہ منشیات فروش تھانہ اونتی پورہ کے کیس ایف آئی آر نمبر 20/2017 اور 30/2022 میں ملوث ہے۔یہ بدنام زمانہ منشیات فروش فی الحال این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں ہے اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند ہے
اس کاروائی پر علاقے کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ املاک کو ضبط کرنے کے سلسلے میں پولیس کے اقدام کو سراہا ہے، جو پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں منشیات فروشوں کے ذریعہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے اٹھائے گئے یا استعمال ہوئے ہیں۔
Comments are closed.