بمنہ سرینگر میں ٹریکنگ کے سامان کو کرایہ پر دینے والی دکان کا افتتاح
سرینگر /05نومبر
سرینگر کے بمنہ علاقے میں ٹریکنگ کے سامان کو کرایہ پر دینے والی دکان کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقعہ پر لوگوں کی اچھی خاص تعداد کے علاوہ کئی معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں جموں کشمیر بینک برانچ باغات کے ہیڈ پرویز آحمد شالہ، ایڈوانس منیجر اعجاز احمد اور محکمہ سیاحت سے جمشید آہ بٹ بھی شامل تھے۔
اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے برہان نظیر نے کہا ” کلائمب ودی آس “ان نوجوانوں کی خدمات کیلئے تیار ہے جو ٹریکینگ اور کوہ پیمائی کے ذریعے کشمیر کے اونچائی مقامات پر تلاش کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں اور ٹریکرس کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے آسانی سے مضبوط اور اعلیٰ معیار کے ٹریکنگ اور دیگر آلات یہاں میسر رہیں گے ۔
انہوں نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ہم ایڈونچر کے شوقین افراد کو کشمیر کے پہاڑوں کی بے مثال خوبصورتی میں غرق ہونے کا موقع فراہم کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ ہماری دکان سیاحوں اور ٹریکروں کو بہترین کیمپنگ، کوہ پیمائی، اور سیاحوں کو ہر ممکن خدمت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے“۔
Comments are closed.