کشمیر:10 نومبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات
سری نگر، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 10 نومبر تک موسم وسیع پیمانے پر ناساز ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں جمعرات کی شام پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 3 سے 6 نومبر تک موم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 7 اور 8 نومبر کو موسم بر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں 9 اور 10 نومبر کو بھی موسم ابر آلود ہی رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 10 نومبر تک بڑے پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دریں اثنا ساز گار موسمی حالات کے بیچ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جورنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک بغیر کسی خلل کے رواں دواں ہے۔
Comments are closed.