کرناہ میں المناک سڑک حادثہ ،چار افراد لقمہ اجل ، دس زخمی

سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرنا ہ علاقہ میں سڑک کےایک المناک حادثہ میں چار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے

پولیس کے مطابق کرناہ کے نواگبرا علاقے میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے کم از کم 4 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں گاڑی میں سوار 10 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

انہون نے بتایا کہ تمام زخمیوں کا ایس ثی ایچ تنگدھر میں علاج کیا جا رہا ہے۔ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

Comments are closed.