آشش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

سرینگر /18اکتوبر / ایس این این //

ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کو منی پور کریڈ میں منتقل کرنے کے بعد پولیس محکمہ میں معمولی پھیر بدل کرتے ہوئے محکمہ داخلہ نے آشش کمار مشرا کو سرینگر کے نئے ایس ایس پی کے بطور تعینات کیا ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق اس ضمن میں فائنانشل کمشنر محکمہ داخلہ آر کے گوئل کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق ایس ایس پی اننت ناگ آشش کمار مشرا (آئی پی ایس ) کو تبدل کرتے ہوئے انہیں سنیئر سپر انٹینڈنٹ آف پولیس سرینگر تعینات کیا جاتا ہے جبکہ جی وی سندیپ چکروتی جوکہ پولیس ہیڈ کواٹر میں اے آئی جی ( سی آئی وی ) تعینات تھے کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ایس پی اننت ناگ تعینات کیا جاتا ہے ۔

خیال رہے کہ ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کو حالیہ میں AGMUTکریڈ سے تبادل کرکے انہیں اپنے علاقائی منی پورہ کریڈ میں منتقل کیا گیا تھا اور انہیں واپس جانے کی اجازت دی گئی ۔ ایک اور الگ حکمنامہ میں امتیاز اسماعیل پرے ( آئی پی ایس ) کو چا ر سالوں کیلئے سیما شرکشا بل (ایس ایس بی ) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے بطور تعینات کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سارہ رضوی جو کہ ڈی آئی جی ( آئی آر ) جموں تعینات ہے انہیں ڈی آئی جی ٹریننگ پولیس ہیڈ کواٹر کا اضافہ چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.